فصیل آباد،بجلی چوری کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بے نقاب، صنعتی یونٹ کا مالک گرفتار، 31 لاکھ روپے سے زائد کی مبینہ بجلی چوری پکڑی گئی

فصیل آباد(پنجاب پوسٹ) ایف آئی اے فیصل آباد زون نے بجلی چوری کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا انکشاف کرتے ہوئے صنعتی یونٹ کے مالک کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم محمد ارسلان صنعتی یونٹ میں بجلی چوری کے لیے میٹر ٹیمپرنگ اور سافٹ ویئر ری پروگرامنگ میں ملوث تھا۔

ملزم نے تھری فیز صنعتی میٹر کے سافٹ ویئر میں غیر قانونی ردوبدل کرکے میٹر کی رفتار کم کر رکھی تھی، جس کے ذریعے اصل بجلی کھپت چھپائی جا رہی تھی۔ فیسکو کی تکنیکی رپورٹ میں میٹر ٹیمپرنگ اور بجلی چوری سے متعلق اہم شواہد سامنے آئے، جبکہ رپورٹ کے مطابق صنعتی یونٹ سے 31 لاکھ روپے سے زائد کی مبینہ بجلی چوری کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:20 نومبر کو پنجاب بھر کی شوگر ملوں کے باہر احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے، گنے کی قیمت 700 روپے فی من مقرر اور، تمام شوگر ملوں میں فوری طور پر کرشنگ سیزن شروع کیا جائے

ایف آئی اے نے ملزم کو فیصل آباد سے گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے فیصل آباد زون ثاقب سلطان کا کہنا ہے کہ قومی وسائل کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ترجمان ایف آئی اے نے شہریوں سے بجلی چوری میں ملوث عناصر کی نشاندہی کے لیے ادارے سے تعاون کی اپیل بھی کی ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے