"فوڈ سیفٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں” سلمیٰ بٹ کا پاکستان کے پہلے سیف ڈیری انسٹیٹیوٹ کا اعلان

سرگودھا ( پنجاب پوسٹ ) یونیورسٹی آف سرگودھا میں پاکستان کے پہلے سیف ڈیری ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ کے قیام کا اعلان کر دیا گیا۔ صوبائی وزیر برائے فوڈ سیفٹی و کنزیومر پروٹیکشن سلمیٰ بٹ نے بطور مہمان خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں فوڈ سیفٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

سلمیٰ بٹ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں فوڈ سیفٹی کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل کر رکھا ہے۔ عوام کو محفوظ، معیاری اور غذائیت سے بھرپور خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے حکومت بھرپور اقدامات کر رہی ہے، جبکہ ملاوٹ مافیا کے خلاف سخت کارروائی اور مؤثر قانون سازی پر بھی کام جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایک دن، دو شہر، اربوں کے منصوبے: مریم نواز کی جہلم اور پنڈ دادن خان پر ترقیاتی تحفوں کی برسات

انہوں نے کہا کہ خوراک میں ملاوٹ انسانی صحت اور آنے والی نسلوں کے مستقبل سے کھیلنے کے مترادف ہے، اس لیے اس حوالے سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ دودھ ہماری روزمرہ خوراک کا بنیادی حصہ ہے، اس لیے اس کی پیداوار، پراسیسنگ، محفوظ ترسیل اور صارفین تک فراہمی کے ہر مرحلے پر معیار اور حفظان صحت کے اصولوں کو یقینی بنانا ضروری ہے۔ ان کے مطابق دودھ کی پاسچرائزیشن اور جدید سائنسی طریقوں کو فروغ دے کر ہی عوام کو محفوظ دودھ فراہم کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کی صحت مند نشوونما کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک اور محفوظ دودھ بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔

تقریب میں صوبائی وزیر سلمیٰ بٹ اور پاکستان ڈیری ایسوسی ایشن کے سی ای او ڈاکٹر شہزاد آمین کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی کیے گئے۔

پرو وائس چانسلر ڈاکٹر مسعود سرور اعوان نے کہا کہ غذائی تحفظ ایک اہم قومی مسئلہ ہے، جس کے حل کے لیے حکومت، جامعات اور نجی شعبے کو مشترکہ ذمہ داری ادا کرنا ہو گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے