پنجاب میں خصوصی بچوں کیلئے کتابیں اے آئی ٹیکنالوجی سے کیسے بنائی جائیں گی؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) وزیر اعلٰی پنجاب کے ویژن کے مطابق محکمہ سپیشل ایجوکیشن کا شاندار اقدام لیا گیا۔دنیا کے 14 ممالک میں 20 لاکھ بچوں کو مستفید کرنے والا یونیسیف کا ڈیجیٹل کتب منصوبے کا آغاز کیا۔

محکمہ سپیشل ایجوکیشن اور یونیسیف کے اشتراک سے خصوصی بچوں کی ڈیجیٹل کتب پر 3 روزہ بین الاقوامی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔معاون خصوصی وزیر اعلٰی پنجاب برائے خصوصی تعلیم ثانیہ عاشق، سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن شعیب اقبال سید اور ڈی جی شعیب خان جدون نے شرکت کی۔

WhatsApp Image 2026 11 18 at 5.18.37 PM

نصابی کتب کو خصوصی ڈیجیٹل فارمیٹ میں ڈھالنے کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا۔جدید اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے ڈیجیٹل نصابی کتب کی تیاری کی تربیت دی جا رہی ہے۔عالمی ماہرین جولی ڈی باربیریاک، الیاس کانسٹینٹوپیڈوس اور رویندرا ساہ ٹریننگ دے رہے ہیں۔

پنجاب میں پہلی بار سرکاری سطح پر خصوصی بچوں کے لیے آڈیو اور اشاروں کی زبان والی ڈیجیٹل کتب کی تیاری کی جارہی ہے۔جدید اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے نصابی کتب کی تیاری کا دورانیہ 6 ماہ سے کم ہو کر صرف 10 منٹ رہ جائے گا۔

WhatsApp Image 2026 11 18 at 5.18.37 PM 1

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سپیشل ایجوکیشن اداروں کو عالمی معیار کی اے آئی لرننگ سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔خصوصی بچے بھی عام طلباء کے شانہ بشانہ یکساں نصاب پڑھیں گے۔

خصوصی بچوں کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا اولین ترجیح ہے۔پنجاب بھر کے سینکڑوں خصوصی طلبہ کو ڈیجیٹل اور اے آئی کی جدید ٹریننگ دی جا رہی ہے۔

WhatsApp Image 2026 11 18 at 5.18.37 PM 2

اے آئی سٹوڈیو کے ذریعے خصوصی بچوں کی نصابی کتابوں کی تیاری حکومتی سطح پر اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز کا خواب ہے کہ پنجاب کا کوئی بھی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے