راولپنڈی، ’’میں ، میری والدہ اور بہن مقدمہ واپس لینے کا فیصلہ کر چکے ہیں’’، رابیعہ احسن کے بھائی کا بیان

راولپنڈی (پنجاب پوسٹ) راولپنڈی میں اینکر پرسن ربیعہ احسن کی موت کے مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ربیعہ احسن کے بھائی خرم احمد نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ، ان کی والدہ اور بہن مقدمہ واپس لینے کا فیصلہ کر چکے ہیں، کیونکہ ان کے مطابق ربیعہ کی موت ایک حادثہ ہے۔

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی میں اینکر پرسن ربیعہ احسن کی موت کے بعد پولیس نے ان کے شوہر کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔ تاہم دوسری طرف اہل خانہ نے شوہر کے خلاف قتل کا مقدمہ واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ اینکر ربیعہ احسن کے قتل کا مقدمہ بھائی کی مدعیت میں درج، بھائی نے آخری لمحے کیا دیکھا؟

پولیس کے مطابق 8 نومبر کو راولپنڈی کے علاقے گلشن آباد میں واقع رہائش گاہ سے ربیعہ احسن کی لاش برآمد ہوئی تھی جس پر گردن کے نیچے گولی لگنے کا نشان موجود تھا۔

ربیعہ احسن کے شوہر کے خلاف بھائی کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جبکہ پولیس کے مطابق انھیں فوری طور پر تحویل میں لے لیا گیا تھا۔ جبکہ پولیس نے گھر کے ایک کمرے سے پستول بھی برآمد کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں؛ اینکر پرسن رابعہ احسن کی پر اسرار موت: گولی چلنے کے بعد پولیس کو اطلاع کس نے دی؟ شوہر بیٹھا کیا کر رہا تھا؟

دوسری جانب پولیس نے اس مقدمے میں گرفتار ربیعہ احسن کے شوہر کو پیر کے روز جسمانی ریمانڈ کے لیے متعلقہ عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے ان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا ہے۔

خرم احمد کا کہنا تھا کہ واقعے کے وقت وہ گھر پر موجود نہیں تھے، تاہم ان کی والدہ اور بہن گھر میں موجود تھیں۔ اہل خانہ کے مطابق شوہر احسن نے بتایا کہ وہ الماری سے کپڑے نکال رہے تھے کہ وہاں موجود پستول سے اچانک گولی چل گئی، جو ربیعہ کو لگی اور ان کی موت واقع ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی ، معروف اینکر پرسن اپنے فلیٹ پر مردہ حالت میں ملیں ، تحقیقات جاری

خرم احمد نے بی بی سی کو بتایا کہ واقعے سے قبل میاں بیوی کے درمیان بظاہر کوئی تلخ کلامی یا اختلاف نہیں تھا۔ انہوں نے اپنے بہنوئی کو شریف آدمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں اچھی طرح جانتے ہیں۔

دوسری جانب پولیس نے ربیعہ احسن کے شوہر احسن کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر حاصل کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ ربیعہ احسن کی لاش 8 نومبر کو راولپنڈی کے علاقے گلشن آباد میں ان کے گھر سے ملی تھی۔ ان کے بھائی کی مدعیت میں شوہر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اہل خانہ کے مؤقف کے باوجود واقعے کی تحقیقات قتل کے مقدمے کے تناظر میں جاری رہیں گی۔ جائے وقوعہ سے ملنے والا پستول اور دیگر فرانزک شواہد بھی تجزیے کے لیے لیبارٹری بھجوائے جا چکے ہیں۔ حتمی حقائق فرانزک رپورٹ اور تفتیش مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گے۔


واضح رہے کہ مقدمہ واپس لینے کا فیصلہ اہل خانہ کا بیان ہے، مقدمے کی قانونی حیثیت اور تفتیش کا فیصلہ متعلقہ قانونی عمل کے مطابق ہوگا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے