این اے 77،ضمنی انتخابات میں دھاندلی،مرکزی مسلم لیگ کی درخواست پر الیکشن کمیشن کا آر او کو نوٹس ،کیس کو حتمی انجام تک پہنچائیں گے،خالد مسعودسندھو

اسلام آباد( پنجاب پوسٹ)این اے 77 گوجرانوالہ ضمنی انتخاب میں دھاندلی اور بے ضابطگیوں کے ثبوت مرکزی مسلم لیگ نے الیکشن کمیشن میں سماعت کے دوران پیش کر دیئے جس پر الیکشن کمیشن نے آر او کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا،صدر مرکزی مسلم لیگ خالد مسعود سندھو کا کہنا ہے کہ مرکزی مسلم لیگ کے امیدوار نے یہ الیکشن جیتا لیکن دھاندلی کرکے حکومتی امیدوار کو جتوایا گیادھاندلی کیخلاف کیس کو حتمی انجام تک پہنچائیں گے۔

این اے 77 گوجرانوالہ کے ضمنی انتخاب میں دھاندلی اور انتخابی بے ضابطگیوں کے خلاف مرکزی مسلم لیگ کے امیدوار قاضی ابراہیم کی جانب سے دائر درخواست پر الیکشن کمیشن میں ابتدائی سماعت ہوئی۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے درخواست کی سماعت کی۔سماعت کے دوران چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے کہ درخواست باقاعدہ قانونی شکل میں نہیں ہے۔

اس پر مرکزی مسلم لیگ کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے پاس دھاندلی کے ٹھوس شواہد موجود ہیں، ایک پریزائیڈنگ افسر نے بوگس ووٹ ڈالے جانے کا اعتراف کیا ہے، جبکہ مذکورہ پریزائیڈنگ افسر کا بیانِ حلفی بھی درخواست کے ساتھ موجود ہے۔مرکزی مسلم لیگ کے وکیل نے کمیشن کو بتایا کہ انتخابی مہم کے دوران کئی حکومتی عہدیدار بھی حلقے میں گئے۔ ریٹرننگ افسر کی جانب سے 20 بیلٹ بکس (کتابیں) جاری کی گئی تھیں، تاہم پریزائیڈنگ افسر کو ان کی تعداد سے کم موصول ہوئیں۔

وکیل نے مزید مؤقف اختیار کیا کہ ریٹرننگ افسر نے امیدوار کو شواہد پیش کرنے کا موقع فراہم نہیں کیا اور نہ ہی نتائج مرتب کرنے کے عمل کے دوران انہیں کوئی نوٹس جاری کیا گیا۔اس موقع پر سپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کمیشن کو آگاہ کیا کہ حلقے کے نتائج مرتب کیے جا چکے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ نتائج مرتب ہونے کے بعد کمیشن کے پاس کیا اختیار باقی رہ جاتا ہے؟سماعت کے بعد الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسر کو نوٹس جاری کرنے اور ان سے تفصیلی رپورٹ طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا،

الیکشن کمیشن میں درخواست کی سماعت کے بعد صدر مرکزی مسلم لیگ خالد مسعود سندھو نےامیدوار قاضی ابراہیم گجر و دیگر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ این اے 77 میں دھاندلی ہوئی،حکومتی مشینری کا استعمال کیا گیا،الیکشن کے دن جو دھاندلی ہوئی اسکے شواہد آج الیکشن کمیشن کے سامنے رکھ دیئے ہیں ،ہم نے الیکشن میں دھاندلی کیخلاف فوری شکایت کی اور ہماری بات نہ سنی گئی،283 پولنگ سٹیشنز میں گنتی ہوئی ۔

اس میں ہمارے ووٹ زیادہ تھے،283 پولنگ سٹیشنز میں ہمارا ووٹ 24 ہزار سے زائد تھا،جن پولنگ سٹیشنز پر دھاندلی ہوئی اس کیخلاف ہم نے الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا ہے،این اے 77 میں دھاندلی کے دوران بہت سارے جعلی ووٹ نکلے،وفاقی وزیر حلقے میں گئے،ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا گیا،مسلم لیگ کے امیدوار نے یہ الیکشن جیتا لیکن دھاندلی کرکے حکومتی امیدوار کو جتوایا گیا،دھاندلی کیخلاف کیس کو حتمی انجام تک پہنچائیں گے

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے