گجرات پولیس کی بڑی کارروائی، چوری کی وارداتوں میں ملوث تین رکنی گینگ گرفتار، 4 لاکھ روپے مالیت کا مسروقہ سامان برآمد

گجرات (پنجاب پوسٹ) چوروں کا گینگ قانون کی گرفت میں آ گیا۔ ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد کی زیرِ قیادت تھانہ شاہین چوک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوری کی وارداتوں میں ملوث تین رکنی عدیلا گینگ گرفتار کر لیا۔

WhatsApp Image 2026 11 11 at 2.35.04 PM

ڈی ایس پی سٹی سرکل ناصر محمود چیمہ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ شاہین چوک انسپکٹر انجم شہزاد اور ان کی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان میں عدیل احمد، جواد اسد اور شہروز شامل ہیں، جو مختلف علاقوں سے موٹر سائیکلیں اور دیگر قیمتی اشیاء چوری کرنے میں ملوث بتائے جاتے ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے چار لاکھ روپے مالیت کا مسروقہ سامان برآمد کیا گیا ہے، جس میں چار موٹر سائیکلیں، پانی والی موٹر، تار کی دو کوائلز اور بیٹری شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جا رہی ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے