لاہور (پنجاب پوسٹ) لاہور میں چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث میاں بیوی سیف سٹی کیمروں کی مدد سے گرفتار،ملزم میاں بیوی اقبال ٹاؤن، اچھرہ، سمن آباد اور ملت پارک میں چوری کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

سیف سٹی ورچوئل پٹرولنگ افسران نے مختلف وارداتوں کی فوٹیجز سے ملزمان کی ٹریسنگ شروع کی۔سیف سٹی ٹیم نے فوٹیجز کا تجزیہ کرکے وارداتوں میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل کی نشاندہی کی۔سیف سٹی کی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کی شناخت اور موٹر سائیکل کی تفصیلات حاصل کی گئیں

سیف سٹی ٹیم نے ملزمان کی تصاویر، موٹر سائیکل کی معلومات اور دیگر ڈیجیٹل شواہد متعلقہ پولیس کو فراہم کیے۔سیف سٹی کی فراہم کردہ معلومات پر پولیس نے ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے ملزم میاں بیوی کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان سیف سٹی نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں چوری کی وارداتوں کے متعدد مقدمات درج ہیں۔سیف سٹی کی جدید ٹیکنالوجی سے جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی اور گرفتاری میں پولیس کو مؤثر معاونت کی جا رہی ہے

جرائم پیشہ عناصر کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کیلئے پنجاب بھر میں سیف سٹی کیمروں سے مسلسل سرویلنس جاری ہے۔












