راولپنڈی ، معروف اینکر پرسن اپنے فلیٹ پر مردہ حالت میں ملیں ، تحقیقات جاری

راولپنڈی ( پنجاب پوسٹ ) معروف اینکر پرسن رابعہ احسن اپنے فلیٹ پر مردہ حالت میں ملی ہیں ، پولیس نے لاش تحویل میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہیں ۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق راولپنڈی کے اڈیالہ روڈ گلشن آباد میں نجی نیوز چینل کی پروگرام ہوسٹ ربعیہ احسن کو گھر میں مردہ حالت میں پائی گئی ،

ذرائع کے مطابق خاتون اینکر کو گولی مار کر قتل کیا گیا،واقعے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیم اور پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ خاتون کی موت کی وجوہات اور واقعے کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکی۔

واضح رہے کہ رابعہ احسن نجی ٹی وی چینل 92 نیوز میں تجزیہ کار عامر متین کیساتھ پروگرام ہوسٹ کر رہی تھیں ۔ گزشتہ رات بھی انہوں نے اپنے چینل پر پروگرام کی میزبانی کی تھی ۔ذرائع کے مطابق پولیس نے خاتون اینکر کے شوہر کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔یہ خبر تاحال ابتدائی مراحل میں ہے ، مزید تفصیلات آنے پر خبر اپ ڈیٹ کی جائے گی

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے