راولپنڈی (پنجاب پوسٹ) راولپنڈی سے سرگودھا راستہ پیل چوک جانے والی مسافر گاڑی کے بریک فیل ہونے پر ڈرائیور کے گاڑی سے چھلانگ لگانے کے بعد ایک مسافر نے حاضر دماغی اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے گاڑی کو قابو کیا اور تمام مسافروں کو بحفاظت اتار لیا۔
اس بروقت اور قابلِ تحسین اقدام پر ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے مذکورہ شہری کی خدمات کو سراہتے ہوئے تعریفی سرٹیفکیٹ دیا۔اس موقع پر ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس ٹیپو بھی ہمراہ تھے۔

ڈی پی او خوشاب کا کہنا تھا کہ بہادری، حاضر دماغی اور انسانی جانوں کا تحفظ قابلِ تحسین عمل ہے۔












