لاہور (پنجاب پوسٹ) ہربنس پورہ پولیس نے جدید تکنیکی ذرائع اور پیشہ ورانہ مہارت بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو ٹریس کیا۔ہربنس پورہ پولیس نے سنیچنگ کی تین وارداتوں میں ملوث ملزم علی عرف عروج کالا کو گرفتار کر لیا۔
ملزم کو مختلف مقامات پر سنیچنگ کی وارداتیں کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیجز میں بھی دیکھا جا سکتا ہے۔گرفتار ملزم پہلے سے ریکارڈ یافتہ، ڈکیتی، چوری، نقب زنی اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور: اسلام پورہ اکرم پارک بند کمرے سے 45 سالہ خاتون کی تعفن شدہ لاش برآمد
ہربنس پورہ پولیس نے ملزم کے قبضے سے چھینے گئے موبائل فونز بھی برآمد کر لیے۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ملزم کا سوئے والا روڈ، فتح گڑھ اور کوٹلی پیر عبدالرحمان سے شہریوں کے موبائل فون چھیننے کا انکشاف ہواایس پی کینٹ کی جانب سے پولیس ٹیم کو شاباش اور بہترین کارکردگی کو سراہا گیا۔
ایس پی کینٹ عثمان عزیز میر نے کہا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کی کارروائیاں مزید تیز، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔











