لاہور (پنجاب پوسٹ) صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے نجی تعلیمی ادارے میں یومِ اقبال کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اقبال کا شاہین نوجوانوں میں بلند مقصد، خود اعتمادی اور مشکلات سے مقابلے کی علامت ہے۔

صوبائی وزیر خواجہ عمران نزیر
نوجوان صرف پاکستان کا مستقبل نہیں بلکہ آج کی قومی تعمیر میں بھی بنیادی کردار ادا کر رہے ہیں۔اقبال کے خواب کی تکمیل کے لیے علم، اتحاد، تحقیق، کردار اور قومی ذمہ داری کو اپنا شعار بنانا ہوگا۔علامہ محمد اقبال کا تصورِ خودی نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
دو قومی نظریہ برصغیر کے مسلمانوں کے لیے علامہ اقبال کا عظیم فکری اور نظریاتی تحفہ ہے۔علامہ اقبال نے مسلمانوں کو الگ قومی تشخص اور آزاد وطن کا خواب دکھایا۔پاکستان کا قیام علامہ اقبال کے افکار، قائداعظم کی قیادت اور مسلمانانِ برصغیر کی لازوال جدوجہد کا ثمر ہے۔
علامہ اقبال نے نوجوانوں کو شاہین کا تصور دے کر بلند پروازی، خود اعتمادی اور خودداری کا درس دیا۔اقبال نوجوانوں کو مایوسی کے بجائے امید، عمل اور مسلسل جدوجہد کا پیغام دیتے ہیں۔لیڈر وہ ہوتا ہے جو قوم کو متحد کرئے نہ کہ تقسیم کرے۔

فلسفۂ خودی انسان کو اپنی صلاحیتوں کو پہچاننے، خود اعتمادی اور اپنی منزل کے حصول کا حوصلہ دیتا ہے۔اقبال کا پیغام ہے کہ نوجوان اپنی پہچان بنائیں اور اپنی صلاحیتوں کو ملک و قوم کی ترقی کے لیے بروئے کار لائیں۔آج کے نوجوانوں کو اقبال کے افکار سے رہنمائی لے کر علم، تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے بڑھنا ہوگا۔
تعلیم کے ساتھ کردار سازی، اخلاقی تربیت اور قومی شعور بھی نوجوان نسل کی بنیادی ضرورت ہے۔علامہ اقبال کا پیغام خودداری، اتحاد، یقینِ محکم اور عملِ پیہم کا پیغام ہے۔پاکستان کا مستقبل باصلاحیت، تعلیم یافتہ اور باکردار نوجوانوں سے وابستہ ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نوجوان نسل کو تعلیم، ہنر اور ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہیں۔ہمیں اقبال کے خواب کو حقیقت بنانے کے لیے ایک مضبوط، تعلیم یافتہ، ترقی پسند اور خوددار پاکستان کی تعمیر کرنا ہوگی۔اقبال ڈے منانے کا اصل مقصد ان کے افکار کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب ، 5سال میں 3 ہزار 258 خواتین لاپتہ ،2ہزار 806 بازیاب,452 تاحال تلاش نہ کی جاسکیں











