گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا سید علمدار حسین شاہ کی قیادت میں نیویارک چیمبر آف سمال بزنس کارپوریشن کے وفد سے خطاب

لاہور (پنجاب پوسٹ) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے سید علمدار حسین شاہ کی قیادت میں نیویارک چیمبر آف سمال بزنس کارپوریشن کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ملک میں سرمایہ کاری کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔
وفد میں سابق صدر لاہور چیمبر ابوذر شاد سمیت دیگر شخصیات شامل تھیں۔

ک

گورنر پنجاب نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں جو بیرون ملک اپنی محنت سے ملک کا پرچم بلند کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی ملک کے لیے خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ ملکی معیشت میں حوصلہ افزا اعشاریے موجودہ قیادت کی بہترین پالیسیوں کا ثبوت ہیں۔ وطن عزیز کی ترقی اور پائیدار معاشی اہداف کے حصول کے لیے سب کو اپنا کردار ادار کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے گورنر ہاؤس کے دروازے کھلے ہیں۔

م 2

علمدار حسین شاہ نے کہا کہ موجودہ حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کے باعث سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی وطن کے سفیر ہیں جو ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے رہے گے ۔وفد نے گورنر پنجاب کی عوامی فلاح و بہبود کے لیے کاوشوں کو سراہا ۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے