پاکستان سری لنکا لاہور ٹیسٹ کے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع، قیمت 200 روپے سے آغاز

لاہور(پنجاب پوسٹ)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان لاہور میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہو رہی ہے۔ شائقینِ کرکٹ آج دوپہر 4 بجے سے ٹکٹ حاصل کر سکیں گے۔

ٹکٹ مقررہ ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز سے دستیاب ہوں گے۔ دوسرا ٹیسٹ 17 سے 21 نومبر تک قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

ٹکٹوں کی قیمت 200 روپے سے شروع ہوگی۔ وی آئی پی انکلوژر کا ٹکٹ ایک ہزار روپے یومیہ مقرر کیا گیا ہے، جبکہ فار اینڈ باکس کی نشست پانچ ہزار روپے یومیہ میں دستیاب ہوگی۔
دوسری جانب راولپنڈی ٹیسٹ کے ٹکٹوں کی فروخت پہلے ہی جاری ہے۔

پہلا ٹیسٹ 9 سے 13 نومبر تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ دونوں ٹیسٹ میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کا حصہ ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے