ای کامرس ایجنسی اور سافٹ ویئر کمپنی کے درمیان ٹیکنالوجی، اے آئی ٹولز اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے شعبے میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط

لاہور (پنجاب پوسٹ ) لاہور کی ای کامرس گروتھ ایجنسی مارکسول اور سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کمپنی زاپٹا ٹیکنالوجیز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے درمیان مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط ہو گئے، جس کے تحت دونوں ادارے پاکستانی کاروباروں کو سافٹ ویئر، اے آئی ٹولز اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی مشترکہ خدمات فراہم کریں گے۔

ایم او یو پر مارکسول کے بانی و سی ای او حسن فرید جوئیہ اور زاپٹا ٹیکنالوجیز کے عتیق الرحمٰن نے لاہور میں دستخط کیے۔ اس موقع پر زاپٹا ٹیکنالوجیز کے ناصر علی جوئیہ بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھین: لاہور، سینئر وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کا مرکزی مسلم لیگ کے امیدوار قاضی ابراہیم گجر کی حمایت کا اعلان

معاہدے کے تحت دونوں کمپنیاں ایسے منصوبوں پر مل کر کام کریں گی جن میں ٹیکنالوجی اور مارکیٹنگ دونوں درکار ہوں۔ کلائنٹس کی ویب سائٹس کے جائزے کے لیے اے آئی پر مبنی آڈٹ ٹولز استعمال کیے جائیں گے، ایک دوسرے کو کلائنٹس ریفر کیے جائیں گے، اور ای کامرس اور ڈیجیٹل مہارتوں پر مشترکہ تربیتی سیشنز منعقد ہوں گے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حسن فرید جوئیہ نے کہا کہ بیشتر مقامی کاروبار اس لیے آن لائن سیلز سے محروم رہ جاتے ہیں کہ ان کی ویب سائٹ، اشتہارات اور ڈیٹا الگ الگ ہاتھوں میں ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ "جب مقامی ٹیک کمپنیاں اور مقامی گروتھ ایجنسیاں مل کر کام کریں گی تو ہمارے برانڈز کو آن لائن مقابلے کے لیے بیرونی مہارت پر انحصار نہیں کرنا پڑے گا۔ ہمارا مقصد یہ ہے کہ مارکیٹنگ پر خرچ ہونے والے ہر روپے کا حساب لائکس سے نہیں بلکہ اصل آرڈرز سے ہو۔”

یہ بھی پڑھیں: بورے والا: غیرت کے نام پر سرِ بازار فائرنگ، بھائی کے ہاتھوں شادی شدہ بہن قتل، ملزم گرفتار

انہوں نے کہا کہ اس شراکت سے خاص طور پر وہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے برانڈز فائدہ اٹھائیں گے جو اپنی فروخت شاپیفائی، انسٹاگرام اور دیگر آن لائن ذرائع پر منتقل کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ زاپٹا ٹیکنالوجیز 2020 میں قائم ہوئی اور تقریباً 100 افراد کی ٹیم کے ساتھ ویب، موبائل ایپس اور سافٹ ویئر پراڈکٹس تیار کرتی ہے، جبکہ 2024 میں قائم ہونے والی مارکسول پاکستانی برانڈز کو شاپیفائی اسٹور ڈویلپمنٹ، میٹا اور ٹک ٹاک اشتہارات، کانٹینٹ، ای کامرس ایس ای او اور برانڈ پی آر کی خدمات فراہم کرتی ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے