چھانگا مانگا کے گاؤں بدھوکی میں بیمار مرغیوں کا گوشت فروخت، شہریوں کی صحت خطرے میں

لاہور(پنجاب پوسٹ) چھانگا مانگا کے نواحی گاؤں بدھوکی میں بیمار اور لاغر مرغیوں کا گوشت فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد علاقے میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق گاؤں میں عمر نامی شخص پر مبینہ طور پر بیمار مرغیوں کا گوشت فروخت کرنے کا الزام ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ غیر معیاری اور بیمار مرغیوں کے گوشت کی فروخت سے لوگوں کی صحت داؤ پر لگ گئی ہے۔

علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ چند پیسوں کے لالچ میں انسانی صحت سے کھیلنے کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیمار مرغیوں کا گوشت انسانی صحت کے لیے سنگین خطرات کا باعث بن سکتا ہے اور اس سے مختلف بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔

شہریوں نے محکمہ لائیو اسٹاک اور پنجاب فوڈ اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور علاقے میں گوشت کی دکانوں کی باقاعدہ چیکنگ کا نظام یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو صاف اور معیاری گوشت میسر آ سکے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے