اوکاڑہ (پنجاب پوسٹ) رینالہ خورد میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی، ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ عبدالعظیم کی سربراہی میں فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے مردہ اور بیمار مرغیوں سے بھرا لوڈر قبضے میں لے کر تلف کر دیا۔ کئی من مردہ مرغیاں مختلف فوڈ پوائنٹس پر سپلائی کی جانی تھیں۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شہریوں کی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا عزم ظاہر کیا ہے۔
رینالہ خورد میں شہریوں کی صحت سے کھیلنے کی کوشش ناکام، ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ عبدالعظیم کی سربراہی میں اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر توحید الرحمٰن اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مردہ اور بیمار مرغیوں سے بھرا لوڈر قبضے میں لے لیا۔
کارروائی کے دوران لوڈر سے کئی من مردہ مرغیاں برآمد ہوئیں، جنہیں مختلف فوڈ پوائنٹس پر سپلائی کیا جانا تھا۔ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے برآمد ہونے والی مردہ مرغیوں کو تلف کر دیا، تاکہ یہ مضرِ صحت گوشت شہریوں تک نہ پہنچ سکے۔
اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ عبدالعظیم کا کہنا تھا کہ مردہ مرغیاں سپلائی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر توحید الرحمٰن نے کہا کہ شہریوں تک محفوظ اور معیاری گوشت پہنچانا پنجاب فوڈ اتھارٹی کا اولین فریضہ ہے، عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔











