پنجاب ، 5سال میں 3 ہزار 258 خواتین لاپتہ ،2ہزار 806 بازیاب,452 تاحال تلاش نہ کی جاسکیں

لاہور(پنجاب پوسٹ) پنجاب پولیس نے لاہور ہائیکورٹ میں گزشتہ پانچ سالوں کے دوران صوبے میں لاپتہ اور مبینہ طور پر اغوا ہونے والی خواتین سے متعلق تفصیلی رپورٹ جمع کرا دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2021 سے نومبر 2026 تک صوبے بھر میں 3 ہزار 258 خواتین کی گمشدگی اور مبینہ اغوا کے مقدمات درج ہوئے، جن میں سے 2 ہزار 806 خواتین کو بازیاب کرا لیا گیا، تاہم 452 خواتین تاحال بازیاب نہیں ہو سکیں۔

پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2021 سے 22 اپریل 2026 تک پنجاب بھر میں 3 ہزار 258 خواتین کی گمشدگی اور مبینہ اغوا کے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ان کیسز میں بازیابی کے لیے پولیس کی کارروائیاں مختلف مراحل میں جاری رہیں۔

رپورٹ کے مطابق 22 اپریل سے یکم جون 2026 تک ایک ہزار 405 خواتین کو بازیاب کرایا گیا۔ اس کے بعد یکم جون سے 4 نومبر تک مزید ایک ہزار 401 خواتین بازیاب ہوئیں۔ یوں مجموعی طور پر 2 ہزار 806 خواتین کو بازیاب کرایا جا چکا ہے۔

پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں تاحال 452 خواتین کو بازیاب کروانا باقی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2021 سے 2025 تک کے ان کیسز میں خواتین کی بازیابی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

رپورٹ میں زیرِ التوا کیسز کی سالانہ تفصیل درج ذیل ہے:

2021: 54 خواتین
2022: 56 خواتین
2023: 84 خواتین
2024: 110 خواتین
2025: 148 خواتین

اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہر گزرتے سال کے ساتھ تاحال بازیاب نہ ہونے والی خواتین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، اور سب سے زیادہ زیرِ التوا کیسز گزشتہ سال 2025 کے ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے