کبیروالا: ایم فور موٹروے پر آئل ٹینکر اور کار میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، تین زخمی

خانیوال (پنجاب پوسٹ) کبیروالا عبدالحکیم موٹر وے پر ٹریفک حادثہ ، آئل ٹینکر اور کار میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جانبحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے ، زخمیوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

کبیروالا عبدالحکیم کے قریب ایم فور پر آئل ٹینکر اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جانبحق ہو گیا ہے جبکہ تین افراد زخمی ہیں ۔ کار سوار لاہور سے مظفر گڑھ جا رہے تھے جو عبدالحکیم کے قریب ٹینکر سے ٹکرا گئی ۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور، اقبال ٹاؤن پولیس کا غیر قانونی پتنگیں فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 ملزمان گرفتار

جاں بحق کی شناخت 75 سالہ اسماعیل سکنہ مظفر گڑھ کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں 48 سالہ محمد فہیم , 36 سالہ محمد شعیب اور 22 سالہ احمد شامل ہیں ۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مقامی ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے