بہاولنگر (پنجاب پوسٹ) چشتیاں میں چیزل آباد روڈ کے قریب سی سی ڈی اور مبینہ ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔
سی سی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت فیاض کے نام سے ہوئی ہے، جس کے قبضے سے ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔ گرفتار ملزم ڈکیتی اور چوری کے 39 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔
یہ بھی پڑھین: کبیروالا: ایم فور موٹروے پر آئل ٹینکر اور کار میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، تین زخمی
پولیس نے فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں ناکہ بندی کر کے تلاش شروع کر دی ہے۔










