لاہور: بچوں کی صحت مند سرگرمیوں کا فروغ، کنگسٹن کالج میں سپورٹس اولمپیاڈ کا انعقاد

لاہور (پنجاب پوسٹ) کنگسٹن کالج اولمپیاڈ 9.0 کی افتتاحی تقریب کا آغاز ہو گیا ہے۔صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔میگا سپورٹس فیسٹیول میں شہر بھر کے 30 سے زائد معروف سکولوں کی شرکت ہوئی۔اولمپیاڈ میں 17 دلچسپ آؤٹ ڈور اور ان ڈور کھیل شامل ہیں۔

کرکٹ، فٹ بال، بیڈمنٹن، باسکٹ بال، شطرنج سمیت دیگر کھیلوں میں مقابلے جاری ہے۔پرنسپل نائلہ فرخ کا بطور مہمان خصوصی شرکت پر رمیش سنگھ اروڑا سے اظہار تشکر کیا۔صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ کی میڈیا سے گفتگو کی۔

رمیش سنگھ اروڑہ کے مطابق اس طرح کی سرگرمیاں بچوں کے لیے بہت زیادہ فائدہ مند ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ایسی سرگرمیاں پورے پنجاب میں کروا رہا ہے.

رمیش سنگھ اروڑہ کا کہنا ہے کہ آج کنگسٹن کالج میں اتنے سارے سکول یہاں موجود ہیں.بچے آؤٹ ڈور اور ان ڈور گیمز میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔وزیراعلی پنجاب کا عزم ہے کہ بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیاں بھی کرائی جائیں۔

پرائیویٹ کے ساتھ ساتھ سرکاری سکولوں میں بھی ایسی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔بچوں کو غلط سرگرمیوں سے بچانے کے لیے ایسی سرگرمیوں کا ہونا بہت ضروری ہے۔سرکاری سکولوں میں بھی کھیلوں کی سرگرمیاں جاری ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے