مہنگائی کے وار جاری، ایک ہفتے میں انار 100 روپے، انگور 40 روپے اور سیب 10 روپے فی کلو مہنگا، پھل عام شہریوں کی پہنچ سے دور ہونے لگے

لاہور (پنجاب پوسٹ) مہنگائی کے بڑھتے وار نے شہریوں کے لیے پھل خریدنا بھی مشکل بنا دیا، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مختلف پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ انار کی قیمت میں 100 روپے فی کلو اضافہ ہوا، انگور 40 روپے جبکہ سیب 10 روپے فی کلو مہنگا ہو گیا، بڑھتی قیمتوں کے باعث شہری پریشانی کا شکار ہیں۔

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران انار کی قیمت 505 روپے سے بڑھ کر 655 روپے فی کلو تک پہنچ گئی، انگور 600 روپے کے بجائے 640 روپے فی کلو فروخت ہونے لگا، جبکہ سیب کی قیمت 395 روپے سے بڑھ کر 405 روپے فی کلو ہو گئی۔ پھلوں کی قیمتوں میں اضافے نے عام شہریوں کے لیے مشکلات مزید بڑھا دی ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے باعث پہلے ہی گھریلو اخراجات پورے کرنا مشکل ہو چکا ہے، ایسے میں پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ بھی پریشانی کا باعث بن رہا ہے۔ شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخوں پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور منافع خوری کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

پھلوں کی بڑھتی قیمتوں نے عام شہریوں کے لیے مشکلات مزید بڑھا دی ہیں، اب دیکھنا یہ ہے کہ انتظامیہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کیا اقدامات کرتی ہے۔

کیمرہ مین کے واصف کے ساتھ فاخرہ خلیل، لاہور رنگ نیوز، لاہور۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے