لاہور (پنجاب پوسٹ) ون ڈے ٹرائی سیریز کے سلسلے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کل لاہور میں پہلا ٹریننگ سیشن کرے گی۔ قومی ٹیم سہ پہر کے سیشن میں قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کرے گی۔
پاکستان ٹیم ون ڈے ٹرائی سیریز میں اپنا تیسرا میچ اتوار کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی، جبکہ انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں کل راولپنڈی سے لاہور پہنچیں گی۔











