پنجاب کے سرکاری سکولوں میں 2000 ہیڈ ماسٹرز کی کمی ، 1600 نئی بھرتیوں کی تجویز پر غور شروع

لاہور (پنجاب پوسٹ) پنجاب بھر کے پڑھے لکھے بے روزگار نوجوانوں کے لیے سرکاری سکولوں میں ملازمتوں کے مواقع فراہم کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ ٹیچرز انٹرنز کے بعد اب خالی آسامیوں پر مقررہ ماہانہ تنخواہ کے عوض سکول ہیڈز تعینات کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

مجوزہ منصوبے کے تحت پنجاب بھر کے سکولوں میں 1600 ہیڈ ماسٹرز بھرتی کیے جائیں گے، جنہیں ڈیڑھ لاکھ روپے ماہانہ یکمشت تنخواہ دینے کی تجویز زیر غور ہے
مجوزہ بھرتیوں کے لیے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت امتحان لیا جائے گا۔ امتحان میں کامیاب امیدواروں کو انٹرویو کے بعد مختلف سکولوں میں تعینات کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام پوسٹ گریجویٹ انٹری ٹیسٹ، 9 ہزار ڈاکٹروں کی شرکت

منصوبے کے پہلے مرحلے میں منتخب سکول ہیڈز کو دو سال کے کنٹریکٹ پر رکھا جائے گا، جبکہ ان کی کارکردگی کی بنیاد پر کنٹریکٹ میں توسیع کی جا سکے گی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب بھر میں 2 ہزار سے زائد سرکاری سکولوں میں سربراہان کی آسامیاں خالی ہیں۔ مجوزہ بھرتیوں کے لیے باقاعدہ طور پر کابینہ کمیٹی سے منظوری حاصل کی جائے گی، جس کے بعد بھرتیوں کا عمل شروع کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سکول ہیڈز کی بھرتیوں، تنخواہ اور کنٹریکٹ سے متعلق یہ تجاویز تاحال زیر غور ہیں، حتمی فیصلہ متعلقہ حکام کی منظوری کے بعد ہوگا

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے