فیصل آباد سے 166 درخت منتقل،443 کی منتقلی کی تیاریاں کیوں کی جارہی ہیں؟ درخت منتقل کہاں ہورہے ہیں؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) نے ترقیاتی منصوبوں کے دوران درختوں کے تحفظ کے لیے اہم اقدام کرتے ہوئے منتقل کیے جانے والے درختوں کے لیے شہر کے تین باغات میں خصوصی مقامات مختص کر دیے۔

ڈی جی پی ایچ اے احمد عثمان جاوید کے مطابق باغِ جناح فیصل آباد میں 166، دھوبی گھاٹ باغ میں 127 جبکہ کلیم شہید باغ میں 59 درخت منتقل کیے جا چکے ہیں۔ اس طرح تینوں باغات میں مجموعی طور پر 352 درختوں کی منتقلی مکمل کر لی گئی ہے، جبکہ مزید 443 درختوں کی منتقلی کا عمل جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی ٹیکسٹائل صنعت کیلئے برطانوی مارکیٹ میں نئے مواقع، تجارت، سرمایہ کاری اور جدید ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانے پر زور


احمد عثمان جاوید کا کہنا ہے کہ درختوں کی منتقلی کے لیے خزاں کا موسم موزوں ہے، کیونکہ اس موسم میں نسبتاً ٹھنڈا درجہ حرارت درختوں پر منتقلی کے باعث پڑنے والے دباؤ کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

ڈی جی پی ایچ اے نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے دوران درختوں کا تحفظ حکومتی ماحولیاتی عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ درختوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا مقصد ترقیاتی سرگرمیوں کے ساتھ ماحول کے تحفظ کو بھی یقینی بنانا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے