سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ انتقال کر گئے

راولپنڈی (پنجاب پوسٹ)آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاک فوج کے تمام رینکس نے جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاک فوج کے تمام رینکس نے مرحوم جنرل کی نمایاں عسکری خدمات اور قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے پاک فوج کے لیے مرحوم کی گراں قدر خدمات کو بھی سراہا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج اس غم کی گھڑی میں سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے اور اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔

پاک فوج کی جانب سے دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور سوگوار خاندان کو صبر و استقامت دے۔آمین

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے