سیالکوٹ: وزیراعلیٰ پنجاب یوتھ گیمز میں 50 لاکھ نوجوانوں کی رجسٹریشن کا ہدف، 44 لاکھ 60 ہزار کی رجسٹریشن مکمل، فیصل ایوب کھوکھر

سیالکوٹ (پنجاب پوسٹ) سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں صوبائی وزیر کھیل، امور نوجوانان و توانائی فیصل ایوب کھوکھر کی بزنس کمیونٹی سے ملاقات ہوئی، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب یوتھ گیمز، توانائی کے شعبے میں اقدامات، صنعتی ترقی اور کاروباری برادری کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب یوتھ گیمز میں پچاس لاکھ نوجوانوں کی رجسٹریشن کے ذریعے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جبکہ اب تک چوالیس لاکھ ساٹھ ہزار طلبہ کی رجسٹریشن مکمل ہو چکی ہے۔

سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر صوبائی وزیر کھیل، امور نوجوانان و توانائی فیصل ایوب کھوکھر نے صدر چیمبر خاور حسین سپال کی سربراہی میں کاروباری برادری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فیصل ایوب کھوکھر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب یوتھ گیمز کے ذریعے نوجوانوں کو کھیلوں کے میدان میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں، جبکہ مقامی صنعت اور میڈ اِن پاکستان مصنوعات کو بھی ترجیح دی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غیر قانونی کال سینٹرز، آن لائن فراڈ اور ریاست مخالف گفتگو، لاہور سمیت تین شہروں میں 24 ملزمان گرفتار

صوبائی وزیر نے کہا کہ مہنگی بجلی کاروباری شعبے کا ایک بڑا مسئلہ ہے، توانائی کے شعبے میں صنعت کاروں کی قابلِ عمل تجاویز کا خیرمقدم کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں نئے بزنس ہب اور بزنس زونز قائم کیے جا رہے ہیں، جہاں صنعتوں کو سستی گرین انرجی فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔فیصل ایوب کھوکھر نے مزید کہا کہ پینتیس سال سے زیرِ التوا اسکواش کورٹ کا منصوبہ ڈیڑھ سال میں مکمل کیا گیا۔

دوسری جانب صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس خاور حسین سپال نے صوبائی وزیر کی آمد پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں بزنس کمیونٹی کے لیے پنجاب حکومت کے اقدامات قابلِ ستائش ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے