لاہور (پنجاب پوسٹ) آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2027 کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔آئی سی سی کے مطابق تیسرے ایڈیشن کی میزبانی بنگلا دیش اور نیپال کریں گے۔آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 21 جنوری سے بنگلا دیش اور نیپال میں شروع ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور: انگلینڈ اور سری لنکا کے میچ کا شیڈول جاری
ایونٹ میں 16 ٹیمیں شریک ہوں گی چار گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔دو ممالک کے چار وینیوز پر 41 میچز کھیلے جائیں گے۔پاکستان اور انڈیا کی انڈر 19 ٹیمیں آئی سی سی ایونٹ کے ایک گروپ میں شامل نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:محمد رضوان کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی، 19 اکتوبر کو میدان میں اتریں گے
گروپ اے میں انڈیا، آئر لینڈ، ویسٹ انڈیز اور نیپال شامل ہیں۔گروپ بی میں پاکستان، ساوتھ افریقہ، نیوزی لینڈ اور سموا شامل ہیں۔گروپ سی میں آسٹریلیا، بنگلادیش، نائجیریا اور یو اے ای شامل ہیں۔گروپ ڈی میں انگلینڈ، سری لنکا، امریکہ اور اسکاٹ لینڈ شامل ہیں۔سیمی فائنل مقابلے 4 فروری جبکہ فائنل میچ 6 فروری کو کھیلا جائے گا۔












