محمد رضوان کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی، 19 اکتوبر کو میدان میں اتریں گے

لاہور (پنجاب پوسٹ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی، وہ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کی جانب سے ایکشن میں نظر آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق محمد رضوان نے نیپال کرکٹ لیگ میں شرکت کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے این او سی طلب کیا تھا، تاہم پی سی بی نے انہیں ڈومیسٹک کرکٹ کو ترجیح دینے کی ہدایت کی۔

ایس این جی پی ایل کے ہیڈ کوچ محمد حفیظ نے سماء سے گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان کی ٹیم میں شمولیت کی تصدیق کردی ہے۔

محمد رضوان 19 اکتوبر کو ایس این جی پی ایل کی جانب سے ریسرچ لیبارٹری کی ٹیم کے خلاف میدان میں اتریں گے۔

دوسری جانب محمد رضوان کو نیپال کرکٹ لیگ میں شرکت کے لیے بھی این او سی جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ ان کا کیس نیشنل کرکٹ کونسل آف پاکستان (این سی سی آئی) میں زیرِ سماعت ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے