چیچہ وطنی ، مسلم لیگ (ن) کا چچا اپنے بھتیجے کے حق میں دستبردار، پارٹی کی پوزیشن مضبوط

چیچہ وطنی (پنجاب پوسٹ) تحصیل صدر مسلم لیگ چوہدری علی محمد گجر کی کوشیشوں سے سابق ایم پی اے چوہدری محمد ارشد جٹ اپنے بھتیجے کے حق میں دستبردار ہو گئے۔سابق ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری محمد حنیف جٹ کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 203 کے ضمنی انتخابات کے لیے ان کے فرزند چودھری اسد حنیف کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔

فیصلے کے تحت چوہدری اسد حنیف پی پی 203 کے ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے۔مسلم لیگ ن کے چوہدری محمد حنیف جٹ کی وفات کے بعد خالی ہونے والی نشست پر ضمنی انتخاب کے سلسلے میں یہ فیصلہ باہمی مشاورت سے کیا گیا۔اس موقع پر وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارتِ قانون و انصاف چوہدری محمد طفیل جٹ، چوہدری محمد شریف جٹ اور سابق معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب، چوہدری محمد ارشد جٹ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

فیصلے کے بعد مسلم لیگ کے کارکنان اور شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔حلقہ پی پی 203 میں ضمنی الیکشن 8 نومبر کو ہو رہا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے