پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں کا کیس، پرویز الٰہی سمیت دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد نہ ہو سکی

لاہور (پنجاب پوسٹ) پنجاب اسمبلی میں میرٹ کے برعکس بھرتیوں کے مقدمے میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سمیت دیگر ملزمان پر آج بھی فردِ جرم عائد نہ ہو سکی، عدالت نے سماعت 4 نومبر تک ملتوی کر دی۔

اینٹی کرپشن کورٹ کے جج جاوید اقبال وڑائچ نے مقدمے کی سماعت کی۔ پرویز الٰہی عدالت میں پیش نہیں ہوئے، ان کے وکلا نے ایک پیشی کے لیے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی، جسے عدالت نے منظور کر لیا۔

محمد خان بھٹی سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، تاہم ملزمان کی حاضری مکمل نہ ہونے کے باعث فردِ جرم عائد کرنے کی کارروائی موخر کر دی گئی۔ گزشتہ سماعت پر عدالت نے پرویز الٰہی، محمد خان بھٹی سمیت دیگر ملزمان کو فردِ جرم کے لیے طلب کیا تھا۔

عدالت نے مقدمے کے شریک ملزم مختار رانجھا کی بریت کی درخواست پر بھی دلائل طلب کر لیے۔

محکمہ اینٹی کرپشن نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی، سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی سمیت دیگر کے خلاف پنجاب اسمبلی میں میرٹ کے برعکس بھرتیاں کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے