لاہور: صوبہ بھر میں سموگ کے تدارک کیلئے کارروائیاں تیز

لاہور (پنجاب پوسٹ) صوبہ بھر میں سموگ کے تدارک کیلئے کاروائیاں تیز ہو گئی۔ٹریفک پولیس کا سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہے۔ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر کا دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کاروائیوں کے احکامات۔

ترجمان کے مطابق رواں ماہ 8 ہزار سے زائد دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کر دیے۔دھواں چھوڑنے پر 10 سے زائد گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کر دیے۔ماحول دشمن 8 سے زائد گاڑیوں کے روٹ پرمٹ معطل کر دیے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ 1500 سے زائد گاڑیوں کو دھواں چھوڑنے پر بند کیا گیا۔

1600 سے زائد بغیر ترپال کے ریت مٹی والی ٹریکٹر ٹرالیوں کو بھاری حرمانے ہوئے۔شہری گاڑیوں کی مینٹیننس کو یقینی بنائیں۔ ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کے مطابق پنجاب کو سموگ فری بنانے کے لیے تمام ٹریفک افسران و اہلکاران پوری مستعدی سے فرائض سر انجام دیں۔

پنجاب میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔سموگ کے تدارک کیلئے حکومتی ہدایات پر سختی سے عمل درآمد جاری ہے۔گاڑیوں سے خارج ہونے والا زہریلا دھواں انسانی صحت اور ماحول کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ہمیں اپنے ماحول کو بچانے کے لیے گاڑیوں سے نکلنے والے زہریلے دھوئیں کا خاتمہ کرنا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے