سلطان آف جوہر کپ میں پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کی مسلسل دوسری کامیابی، کینیڈا کو 2 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دے دی

لاہور (پنجاب پوسٹ) پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے سلطان آف جوہر کپ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی، قومی ٹیم نے اپنے دوسرے میچ میں کینیڈا کو دو کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دے دی۔

میچ کے آغاز سے ہی پاکستانی کھلاڑیوں نے جارحانہ کھیل پیش کیا۔ پاکستان کی جانب سے حمزہ فیاض نے نویں منٹ میں پہلا گول اسکور کیا، جبکہ حمزہ علی نے چودھویں منٹ میں گول کرکے پاکستان کی برتری دگنی کردی۔

رانا عبداللہ سمیع نے پچیسویں منٹ میں پاکستان کے لیے تیسرا گول اسکور کیا۔ کینیڈا کی جانب سے بھلر گرنور نے تیسویں منٹ میں پہلا گول کرکے خسارہ کم کیا۔ پاکستان کے رانا ولید نے اڑتیسویں منٹ میں گول کرکے قومی ٹیم کی برتری چار ایک کردی۔

کینیڈا نے پینتالیسویں منٹ میں اپنا دوسرا گول اسکور کیا، تاہم پاکستان کی جانب سے اعصام حیدر نے اکیاونویں منٹ میں پانچواں گول کیا، جبکہ عدیل نے چوّن ویں منٹ میں چھٹا گول اسکور کرکے پاکستان کی فتح یقینی بنا دی۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے جونیئر ٹیم کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی اور آئندہ میچوں کے لیے قومی کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے