سی پی او فیصل آباد تنویر حسین کی زیر سرپرستی منشیات فروشوں کیخلاف مہم جاری

فیصل آباد (پنجاب پوسٹ) سی پی او فیصل آباد تنویر حسین کی زیر سرپرستی منشیات فروشوں کیخلاف مہم جاری کر دیا۔گزشتہ ہفتے میں ضلعی پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کامیاب کارروائیاں کیں۔مختلف مقامات سے157 منشیات فروش ملزمان گرفتار کر کے 148 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے 253 کلوگرام سے زائد چرس، 25 کلوگرام سے زائد ہیروئن، 59 کلوگرام سے زائد بھکی، 860 گرام آئس، 90 لیٹر لہن اور 905 لیٹر شراب برآمد ہوئی۔جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اور مؤثر فیلڈ مانیٹرنگ جرائم کے خلاف کامیاب حکمت عملی کا ثبوت ہیں۔

سی پی او کے مطابق منشیات فروشوں کے نیٹ ورک اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔نوجوان نسل کے محفوظ مستقبل کے لیے منشیات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔مہم کا بنیادی مقصد منشیات کی نقل و حمل کی روک تھام اور معاشرے کو اس ناسور سے محفوظ بنانا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے