کمشنر لاہور نعمان یوسف کی بابا گرونانک جنم استھان کے منتظمین سے ملاقات، سالانہ تقریبات کی تیاریوں کا جائزہ

ننکانہ صاحب (پنجاب پوسٹ) بابا گرونانک کے سالانہ جنم دن کی تقریبات کے انتظامات اور تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے کمشنر لاہور نعمان یوسف نے جنم استھان کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے تقریبات کے سلسلے میں کیے جانے والے انتظامات کا معائنہ کیا اور متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

WhatsApp Image 2026 10 17 at 6.15.57 PM

کمشنر لاہور نعمان یوسف نے بابا گرونانک جنم استھان کے منتظمین سے ملاقات کی، جس کے دوران انہیں سالانہ جنم دن تقریبات کے سلسلے میں انتظامی تیاریوں اور کیے جانے والے اقدامات کے حوالے سے اعتماد میں لیا گیا۔

کمشنر لاہور کے مطابق نومبر میں بابا گرونانک دیوجی جنم دن تقریبات میں سکھ یاتری بڑی تعداد میں ننکانہ صاحب پہنچیں گے۔فارنرزائرین پروٹوکول، صفائی، سکیورٹی، میونسپل انتظامات کیلئے تیاریوں و پلاننگ کا جائزہ لیا گیا ہے۔کمشنر لاہورکو ڈی سی رعنا حمید و ڈی پی او ننکانہ نے انتظامات پر جامع بریفنگ دی۔

کمشنر لاہور نعمان یوسف کا کنٹرول روم کا بھی درہ کیا اور مانیٹرنگ پلاننگ کا جائزہ لیا۔بریفنگ کے مطابق گوردوارہ جنم استھان میں عارضی ہسپتال قائم،ڈی ایچ کیو ہسپتال میں وارڈز مختص ہونگی۔ننکانہ سٹی اور شاہرات پر سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی سمیت 24 گھنٹے پولیس پٹرولنگ ہوگی۔

سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی ،ریسکیو و ٹریفک پلان ،پارکنگ بارے بھی بریفنگ دی گئی۔کمشنر لاہور نعمان یوسف کا کہنا ہے کہ سکھ یاتریوں کی رہائش ، سیکورٹی سمیت دیگر بہترین انتظامات کیے جارہے ہیں۔گوردواروں میں بجلی ترسیلی نظام کو محفوظ بنایا جائے اور متعلقہ ادارے یقینی بنائیں۔

فوڈ اتھارٹی لنگر و دیگر کھانے پینے والی اشیاء کو لازمی چیک کریں۔سکھ زائرین کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہیں گے۔مہمان محکموں کے ساتھ رابطہ میں رہیں۔کمشنر لاہور کی ہدایت ہے کہ انٹرنیشنل ایونٹ ہے ٹیم ورک سے کام کریں،سہولیات میں کوئی کمی نہ رہے۔

ضلعی انتظامیہ گوردواروں کی انتظامیہ سے قریبی رابطہ میں ہے۔کمشنر لاہور نے جنم استھان روڈ پر ترقیاتی کام کے معیار کا جائزہ لیا اور جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔جنم استھان کی عقبی جانب زیر تعمیر حصے کو مکمل محفوظ بنانے کی خصوصی ہدایت کی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے