ننکانہ صاحب (پنجاب پوسٹ) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی زیر صدارت بابا گرو نانک یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ کا اجلاس منعقد ہوا۔وزیر تعلیم نے اجلاس کے دوران یونیورسٹی کی 2 سالہ انرولمنٹ پر بھی بریفنگ لی۔
رانا سکندر حیات نے گذشتہ 2 سال کے دوران یونیورسٹی کی انرولمنٹ 200 فیصد تک بڑھنے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔وزیر تعلیم کے مطابق سال 2024 سے 2026 کے دوران بابا گرو نانک یونیورسٹی کے داخلوں کی شرح میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔
سال 2024 میں انرولمنٹ تقریباً 1600 تھی جو بڑھ کر 4000 ہو چکی ہے۔وزیر تعلیم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ رواں سیشن میں 1530 طلباء نے بابا گرونانک یونیورسٹی میں داخلہ لیا۔ رواں سال یونیورسٹی میں طلبہ اور طالبات کے داخلوں کی شرح بالترتیب 31 فیصد اور 69 فیصد ہے۔
سرکاری جامعات کا معیار بلند ہو رہا ہے، طلباء کا اعتماد مسلسل بڑھ رہا ہے۔وزیر تعلیم کا اگلی سنڈیکیٹ تک بابا گرونانک یونیورسٹی میں ٹرانسپورٹ کی سہولت میں اضافے کا بھی وعدہ کیا۔









