لاہور: سیف سٹی کی مدد سے چوری اور اے ٹی ایم کارڈ کے فراڈ میں ملوث ملزمان گرفتار

لاہور (پنجاب پوسٹ) سیف سٹی کی مدد سے چوری اور اے ٹی ایم کارڈ کے فراڈ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔تھانہ کاہنہ کی حدود میں ملزمان شہری کا پرس، قیمتی سامان اور دیگر اشیاء چوری کرکے فرار ہوگئے۔ملزمان نے چوری شدہ پرس میں موجود اے ٹی ایم کارڈ سے شاپنگ شروع کر دی۔

اے ٹی ایم کارڈ سے خریداری کے پیغامات موصول ہونے پر متاثرہ شہری کو چوری کا علم ہوا۔شکایت موصول ہوتے ہی سیف سٹی کے ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔سیف سٹی نے جدید اے آئی بیسڈ کیمروں کی مدد سے واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی ٹریس کرلی۔

گاڑی کے رجسٹریشن نمبر اور ڈیٹا اینالیٹکس کی مدد سے ملزمان سے متعلق اہم معلومات حاصل کی گئیں۔سیف سٹی نے ملزمان اور گاڑی کی تفصیلات فوری طور پر متعلقہ پولیس کو فراہم کردیں۔سیف سٹی کی فراہم کردہ معلومات پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان سیف سٹیز کے مطابق سیف سٹی کی جدید اے آئی بیسڈ ٹیکنالوجی جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی میں مؤثر کردار ادا کررہے ہیں۔سی سی ڈی، لاہور پولیس اور سیف سٹی کی مشترکہ کارروائیوں سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔شہری کسی بھی واردات یا مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر دیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے