سرگودھا (پنجاب پوسٹ) ڈی پی او سرگودھا کی منشیات کے خلاف جاری زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت تھانہ پھلروان پولیس کی کامیاب کاروائی ہوئی۔ ایس ایچ او تھانہ پھلروان محمد فیاض نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش اشرف کو گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں:قلعہ گجر سنگھ پولیس کی برق رفتار کارروائی، غیر ملکی سیاح کا موبائل 2 گھنٹے میں برآمد
گرفتار منشیات فروش کے قبضے سے 1 کلو 200 گرام چرس برآمد کر کے منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا نے واضح کہا ہے کہ ضلع بھر میں منشیات فروشوں، اشتہاری مجرمان اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے یا نوجوان نسل کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی








