لاہور (پنجاب پوسٹ) ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کر لیا گیا۔شاہدرہ چوکی یوسف شہید بیگم کوٹ پولیس کی کاروائیوں میں پتنگوں کی سپلائی کرنے والے دو ملزمان گرفتار ہو گئے۔پولیس نے دوران کاروائی خفیہ طور پر پتنگ فروشی کے مرتکب ملزمان عمران اور خضر کو گرفتار کیا۔
ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر لاکھوں مالیت کی 4100 تیار پتنگیں، 102 عدد ممنوعہ ڈور کی چرخیاں برآمد ہوئیں۔ملزمان پابندی کے باوجود پتنگوں کی خرید و فروخت کا دہندہ کر رہے تھے۔ملزمان پتنگوں کی ترسیل کے لیے لوکل ٹرانسپورٹ اور توڑوں کا استعمال کرتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور: سول لائنز پولیس پتنگ باز پکڑنے کیلئے ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کیسے کر رہی ہے
پتنگ فروشی کے خلاف کامیاب کاروائی پر انچارج چوکی بیگم کوٹ سمیت ٹیم کو شاباش دی۔انسداد پتنگ بازی و فروشی کے حوالہ سے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ضلع قصور سے لاہور پتنگوں کی سپلائی ناکام 2 ملزمان گرفتار









