لاہور پولیس کی بڑی کامیابی، 2410 گینگز گرفتار، کروڑوں روپے کا مال برآمد

لاہور (پنجاب پوسٹ) ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں سال کارروائیوں میں 2410 گینگز کے 5212 ملزمان گرفتار ہوئے۔دوران تفتیش ملزمان سے 88 کروڑ 96 لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی۔شہر کے مختلف تھانوں میں ملزمان کے خلاف 34 ہزار سے زائد مقدمات ٹریس ہوئے۔

WhatsApp Image 2026 10 19 at 2.19.13 PM 1 1

ملزمان سے برآمد 126 تولے سونا،72 گاڑیاں اور 1622 موٹر سائیکلیں مالکان کے سپرد کر دیا۔شہریوں سے لوٹے گئے 5869 موبائل فونز اور69 لیپ ٹاپس بھی اصل مالکان کے حوالے کر دیے گئے۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ شہر سے جرائم پیشہ گروہوں کے خاتمے کے لیے بلا تعطل کارروائیاں جاری ہیں۔برآمد شدہ مال مسروقہ اصل مالکان کے حوالے کیا جا رہا ہے۔جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاریاں موثر حکمت عملی اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہیں۔

گرفتار گینگز کے سہولت کاروں کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔سپروائزری افسران کرائم کنٹرول اور امن و امان کے اقدامات کی خود نگرانی کریں۔مجرمانہ سرگرمیوں کے مکمل خاتمے اور مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیوں میں تیزی لائی جائے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے