لاہور (پنجاب پوسٹ)لاہور انویسٹی گیشن پولیس نے دوہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کو صوبہ خیبر پختونخوا سے گرفتار کر لیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے ایس پی انویسٹی گیشن سٹی فرحت عباس کی سربراہی میں پولیس ٹیم کو اشتہاری مجرم کی گرفتاری کا خصوصی ٹاسک سونپا تھا۔
انچارج انویسٹی گیشن تھانہ شفیق آباد حسن زاہد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو خیبر پختونخوا سے گرفتار کیا۔ انچارج انویسٹی گیشن کے مطابق اشتہاری مجرم نے تقریباً ڈیڑھ سال قبل فائرنگ کر کے محمد موسیٰ اور علی رضا کو قتل کر دیا تھا۔ واردات کے بعد ملزم خیبر پختونخوا میں روپوش ہو گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور: رشتہ ختم ہونے کے رنج میں جواں سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار
ایس پی انویسٹی گیشن سٹی فرحت عباس کا کہنا تھا کہ اشتہاری مجرم کو پیشہ ورانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے کہا کہ پولیس پراسیکیوشن پارٹنرشپ کے ذریعے گرفتار اشتہاری مجرم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لیے انویسٹی گیشن پولیس لاہور کا کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے کارروائی میں شریک پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔









