سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کی جانب سے ٹیچنگ ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں آتشزدگی کا واقعہ پر کمیٹی قائم

ساہیوال (پنجاب پوسٹ) سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نے ٹیچنگ ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں آتشزدگی کا واقعہ پر کمیٹی قائم کر دی۔نوٹیفیکیشن کے مطابق 9 اکتوبر کو لگنے والی آگ کی تحقیقات کے لئے 5 رکنی کمیٹی قائم کی گئیں۔کمیٹی کے کنوینئر سید ساجد ترمذی ایڈیشنل سیکرٹری فنانس ہونگے۔

کمیٹی کو 48 گھنٹے کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ٹی او آر کے مطابق معائنہ کر کے حفاظتی آلات ریکارڈ اور دیگر امور کو دیکھ کر رپورٹ مرتب کریں۔9 اکتوبر کو ٹیچنگ اسپتال کے چلڈرن وارڈ میں مانیٹرنگ سسٹم کو شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی تھی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے