امام الحق کو پیٹرنز ٹرافی گریڈ ون کھیلنے کی اجازت مل گئی، او جی ڈی سی ایل کی نمائندگی کریں گے

لاہور (پنجاب پوسٹ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے امام الحق کو پیٹرنز ٹرافی گریڈ ون میں کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔ امام الحق آخری راؤنڈ میں او جی ڈی سی ایل کی جانب سے ایکشن میں نظر آئیں گے، جو کل سے شروع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: تھانہ پھلروان پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار، 1 کلو 200 گرام چرس برآمد

او جی ڈی سی ایل نے بھی امام الحق کی دستیابی کی تصدیق کر دی ہے۔ ٹیم کا غنی گلاس کے خلاف میچ کل سے لاہور میں شیڈول ہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے امام الحق کو کھیلنے کی اجازت دینے کے حوالے سے او جی ڈی سی ایل کو آگاہ کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ محمد رضوان کو بھی فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل چکی ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے