اسسٹنٹ کمشنر رائے ونڈ رائے بابر کا مانگا منڈی میں قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن

لاہور (پنجاب پوسٹ) اسسٹنٹ کمشنر رائے ونڈ رائے بابر کا مانگا منڈی میں قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ اپریشن سینکڑوں ایکڑ سرکاری اراضی واگزار کروا لی۔مانگا منڈی میں اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ نے تاریخی کارروائی کرتے ہوئے 650 ایکڑ سرکاری اراضی ناجائز قابضین سے واگزار کروا لی۔

مانگامنڈی/ اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ رائے بابر علی کی سربراہی میں محکمہ ریونیو، پیرا اور دیگر متعلقہ محکموں کی مشترکہ کارروائی کی۔مانگامنڈی/مذکورہ اراضی گزشتہ کئی سالوں سے ناجائز قابضین کے زیر استعمال تھی جو اس سے ذاتی فوائد حاصل کر رہے تھے۔مانگامنڈی/طویل عرصے سے اس قیمتی سرکاری اراضی کی واگزاری پر مؤثر توجہ نہیں دی گئی تھی۔

مانگامنڈی/ اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ رائے بابر علی کی خصوصی کاوشوں سے تحصیل رائیونڈ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اتنے بڑے پیمانے پر سرکاری اراضی واگزار کروائی گئی۔مانگامنڈی/ واگزار کروائی گئی 650 ایکڑ اراضی پر مستقبل میں عوامی مفاد کے بڑے ترقیاتی منصوبے شروع کیے جانے کے امکانات بھی روشن ہو گئے ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

Read More »

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے