حبیب آباد میں حضرت پیر سید منظور حسین شاہ بخاریؒ کے سالانہ عرس پر پنجاب کے ثقافتی رنگ سج گئے

قصور (پنجاب پوسٹ) حبیب آباد میں حضرت پیر سید منظور حسین شاہ بخاریؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر پنجاب کے ثقافتی رنگ سج گئے۔عرس کی تقریبات کے دوران کبڈی، بیلوں کی دوڑ اور ’’دوڑ میرے گاؤں‘‘ کے نام سے نوجوانوں کی دوڑ کے دلچسپ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔جن میں شائقین نے بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔

حبیب آباد پنجاب کی ثقافت، روایتی کھیلوں اور دیہی زندگی کی خوبصورت عکاسی کرتے یہ مقابلے عرس کی تقریبات کا نمایاں حصہ بنے۔ کبڈی کے میدان میں پہلوانوں نے اپنے داؤ پیچ دکھائے، جبکہ بیلوں کی دوڑ میں طاقت اور رفتار کے دلچسپ مناظر دیکھنے کو ملے۔ڈھول کی تھاپ، شائقین کے نعروں اور روایتی جوش و خروش نے ماحول کو گرما دیا۔

دوسری جانب ’’دوڑ میرے گاؤں‘‘ کے عنوان سے منعقدہ نوجوانوں کی دوڑ نے نوجوان نسل میں کھیلوں کے فروغ، صحت مند سرگرمیوں اور مثبت مقابلے کے جذبے کو اجاگر کیا۔اس موقع پر پیر سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ان روایتی کھیلوں کے انعقاد کا مقصد پنجاب کی ثقافت کو زندہ رکھنا، دیہی کھیلوں کو فروغ دینا اور نئی نسل کو اپنی روایات سے روشناس کرانا ہے۔عرس کے موقع پر منعقد ہونے والی ان سرگرمیوں نے حاضرین کو بھرپور تفریح فراہم کی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے