لاہور (پنجاب پوسٹ) یو ایچ ایس اور رابرٹ گورڈن یونیورسٹی اسکاٹ لینڈ کے درمیان تعلیمی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق ہو گیا۔رابرٹ گورڈن یونیورسٹی کے وفد کی وائس چانسلر یو ایچ ایس میجر جنرل (ر) پروفیسر سہیل صابر سے ملاقات ہوئی۔وفد میں آر جی یو کی ایسوسی ایٹ ڈین ڈاکٹر جولی جونز اور ریجنل لیڈ حسن لطیف خان شامل تھے۔
یو ایچ ایس اور آر جی یو کے درمیان باضابطہ ایم او یو آئندہ ماہ متوقع، آر جی یو کے وائس چانسلر پاکستان کا دورہ کریں گے۔ڈاکٹر جولی جونز کے مطابق یو ایچ ایس کے ساتھ تعاون کو اگلے مرحلے میں لے جانے کے لیے پرعزم ہیں۔وائس چانسلر یو ایچ ایس کا آر جی یو کے ساتھ مشترکہ بین الاقوامی کانفرنسز کے انعقاد کی تجویز زیرِ غور۔
پروفیسر سہیل صابر کی آر جی یو سے یو ایچ ایس فیکلٹی کے لیے ماسٹر ٹرینرز پروگرام شروع کرنے کی درخواست۔یو ایچ ایس طلبہ اور فیکلٹی کو رابرٹ گورڈن یونیورسٹی کی ڈیجیٹل لائبریری تک رسائی دینے کی تجویز کی۔یو ایچ ایس اور آر جی یو میں مشترکہ تحقیق، فیکلٹی و طلبہ کے تبادلے اور جدید طبی تعلیم کے فروغ پر اتفاق کیا۔
یو ایچ ایس میں جدید کلینیکل سیمولیشن اور سکلز لیبارٹری کے قیام کے لیے آر جی یو سے تکنیکی تعاون حاصل کیا جائے گا۔وی سی یو ایچ ایس کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی شراکت داری کا مقصد طلبہ و اساتذہ کو عالمی معیار کی تعلیم، تحقیق اور پیشہ ورانہ مواقع فراہم کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سگنلز پر بھکاریوں اور نوسربازوں کا خاتمہ، چوری کی وارداتیں روکنے کیلئے بھی بڑا فیصلہ











