عالمی یوم سرطان ، خواتین میں بڑھتا ہوا بریسٹ کینسر ، کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام آگاہی واک

لاہور(پنجاب پوسٹ)کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی (KEMU) اور میو ہسپتال لاہور کے زیر اہتمام خواتین میں بڑھتے ہوئے بریسٹ کینسر سے آگاہی کے لیے خصوصی واک کا انعقاد کیا گیا۔ واک کا مقصد خواتین میں بریسٹ کینسر کی روک تھام، جلد تشخیص اور بروقت علاج کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا تھا۔

واک میں وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز کی سربراہی میں سینئر اساتذہ، پروفیسرز، ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے بریسٹ کینسر کے خلاف آگاہی کے پیغام کو عام کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

واک کے بعد بریسٹ کینسر آگاہی سمپوزیم کا بھی انعقاد کیا گیا، جس میں طبی ماہرین نے بریسٹ کینسر سے بچاؤ، باقاعدہ اسکریننگ، ابتدائی تشخیص اور جدید طریقہ علاج کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

وائس چانسلر KEMU پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز نے کہا کہ بریسٹ کینسر کے خلاف آگاہی اور بروقت تشخیص کے لیے اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین میں بریسٹ کینسر کی اسکریننگ اور ابتدائی تشخیص کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ہیڈ آف آنکولوجی میو ہسپتال پروفیسر عباس کھوکھر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بریسٹ کینسر کی بروقت تشخیص سے علاج کے نتائج میں نمایاں بہتری ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو باقاعدہ اسکریننگ اور بریسٹ کینسر کی ابتدائی علامات سے آگاہی حاصل کرنی چاہیے۔

پروفیسر خالد مسعود گوندل نے کہا کہ بریسٹ کینسر کے خلاف مؤثر آگاہی اور بروقت تشخیص کے لیے عوامی سطح پر شعور اجاگر کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ باقاعدہ اسکریننگ اور ابتدائی تشخیص بریسٹ کینسر کے کامیاب علاج اور قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر میو ہسپتال پروفیسر شہزاد انور نے کہا کہ بریسٹ کینسر سے بچاؤ کے لیے آگاہی، اسکریننگ اور بروقت علاج پر خصوصی توجہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو جدید طبی سہولیات اور بریسٹ کینسر کے مؤثر علاج کے حوالے سے آگاہ کرنا ہماری ترجیح ہے۔

ڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ پروفیسر سائرہ افضل نے کہا کہ بریسٹ کینسر کی روک تھام کے لیے عوامی آگاہی اور باقاعدہ اسکریننگ کا فروغ ضروری ہے۔ ان کے مطابق ابتدائی تشخیص بریسٹ کینسر کے مؤثر علاج اور قیمتی جانوں کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے