اوکاڑہ یونیورسٹی کے قریب بس حادثہ، موٹروے پولیس کا خصوصی سپیڈ چیکنگ کیمروں کی تنصیب کا فیصلہ

اوکاڑہ (پنجاب پوسٹ) قومی شاہراہ پر یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے قریب بس حادثہ ہوا۔موٹروے پولیس نے اہم حفاظتی اقدامات اٹھائے۔ترجمان سنٹرل ریجن موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے قریب خصوصی سپیڈ چیکنگ کیمرے نصب کیے جائیں گے۔یونیورسٹی زون میں گاڑیوں کی رفتار کی خصوصی نگرانی کی جائے گی۔

طلبہ کے پک اینڈ ڈراپ اوقات میں موٹروے پولیس کی پٹرولنگ موبائل موجود رہے گی۔یونیورسٹی زون میں موٹروے پولیس کی پٹرولنگ میں اضافہ کیا جائے گا۔سیکٹر کمانڈر موٹروے پولیس عاطف شہزاد کی جاں بحق طالبعلم کے گھر آمد ہوئی اور اہلخانہ سے تعزیت بھی کی۔

سیکٹر کمانڈر موٹروے پولیس عاطف شہزاد کی وائس چانسلر یونیورسٹی آف اوکاڑہ سے اہم ملاقات ہوئی۔طلبہ کی محفوظ آمدورفت کے لیے موٹروے پولیس اور یونیورسٹی انتظامیہ میں اتفاق۔تعلیمی اداروں کے اطراف ٹریفک اور روڈ سیفٹی انتظامات مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

ترجمان سیٹرل ریجن کا کہنا ہے کہ طلبہ میں روڈ سیفٹی آگاہی کے لیے تعلیمی اداروں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔مستقبل میں ایسے حادثات کی روک تھام کے لیے موٹروے پولیس اور یونیورسٹی انتظامیہ کے مشترکہ اقدامات کا فیصلہ ہوا۔طلبہ کی جان و مال کے تحفظ کے لیے روڈ سیفٹی اقدامات مزید مؤثر بنائے جائیں گے۔

یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے اطراف ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے اقدامات کا فیصلہ کیا۔طلبہ کی محفوظ آمدورفت کے لیے موٹروے پولیس اور یونیورسٹی انتظامیہ میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے