2027 کی نمائش میں گل داؤدی پھولوں کے سائز اور ورائٹی بہتر بنانے کے لیے کام کیا جائے گا، ایم ڈی پی ایچ اے

لاہور (پنجاب پوسٹ) ایم ڈی پی ایچ اے احمد عثمان جاوید کی زیر صدارت ہارٹی کلچر سوسائٹی آف پاکستان کا اجلاس منعقد ہوا۔اے ایم ڈی سلیم اختر راؤ، ڈائریکٹر فنانس احمد سعید منج اور ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔ساجد خان سومرو کی زیر قیادت ہارٹی کلچر سوسائٹی کے وفد نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں گل داؤدی نمائش کے انتظامات اور تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ایم ڈی پی ایچ اے کے مطابق 2026 کی گل داؤدی نمائش کے لیے ہارٹی کلچر سوسائٹی کی موثر معاونت کو خوش آمدید کہیں گے۔2027 میں گل داؤدی نمائش کی بہتر پلاننگ فوری شروع کی جائے گی۔

ہارٹی کلچر سوسائٹی آف پاکستان گل داؤدی کی بہتر نشوونما کے لیے پی ایچ اے کے مالیوں کی تربیت کرے گی۔2027 کی نمائش میں گل داؤدی پھولوں کے سائز اور ورائٹی بہتر بنانے کے لیے کام کیا جائے گا۔ہارٹی کلچر سوسائٹی مختلف اقسام کے پودے اور پھول بھی پی ایچ اے کو فراہم کرنے میں معاونت کرے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے