وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا اہل اٹک کیلئے تاریخی ترقیاتی پیکج

اٹک (پنجاب پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ضلع اٹک کے لیے 31 ارب 75 کروڑ روپے کا تاریخی ترقیاتی پیکج جاری کردیا۔مجموعی طور پر 186 ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، جنہیں ضلع کی 122 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا میگا پراجیکٹ قرار دیا گیا ہے۔

اٹک میں پہلی مرتبہ 865 کلومیٹر طویل سڑکوں کی تعمیر، مرمت اور بحالی کے منصوبے مکمل کیے جا رہے ہیں۔سڑکوں کی تعمیر، توسیع اور بحالی کے لیے 23 ارب 25 کروڑ روپے کی لاگت سے 59 سکیمیں شروع کی گئی ہیں۔

8 ارب 50 کروڑ روپے کی لاگت سے دیگر 127 ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔روڈ میگا پراجیکٹس میں 43.95 کلومیٹر طویل فتح جنگ، پنڈی گھیپ روڈ اور ڈھوک لاہم تا جھمات روڈ شامل ہیں۔میٹھال چوک تا ڈھوک پٹھان سڑک بھی ترقیاتی منصوبوں کا حصہ ہے۔

ضلع اٹک میں 82 مریم نواز کلینکس اور ہسپتالوں کی تعمیر و مرمت مکمل کرلی گئی ہے۔حسن ابدال اور فتح جنگ میں نواز شریف سینٹر آف ایکسی لینس برائے خصوصی تعلیم قائم کیے جا رہے ہیں۔اٹک میں جدید چلڈرن ہوم اور ماڈل ایگری مال جبکہ حضرو میں اراضی ریکارڈ سینٹر بھی تعمیر کیا جا رہا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے