بہاولنگر ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تیاریوں کے دعوے ہوا، واسا کی غفلت کے باعث 6 ماہ سے جدید ہائیڈرنٹس نصب نہ ہوسکے

بہاولنگر(پنجاب پوسٹ) بہاولنگر میں اندون شہر آتشزدگی جیسے ہنگامی حالات سے بروقت نمٹنے کے لیے لاکھوں روپے کی لاگت سے نصب کیے جانے والے جدید ہائڈرنٹس محکمہ واسا کی انتظامی غفلت اور مبینہ کرپشن کا شکار ہو کر ناکارہ ہوچکےہیں، چھے ماہ گزر جانے کے باوجود ان فائر سیفٹی آلات کو فنکشنل نہیں کیا جاسکا،ان آلات کی مضبوطی کے لئیے ناقص میٹیریل سے بنائ گئ برجیاں ٹوٹ جانے سے ہائڈرنٹس جھولتے ہوئے نظر آتے ہیں،دومختلف مقامات سے ہائڈرنٹ مکمل طور پر غائب بھی ہوچکے ہیں،

بہاولنگر شہر کی اہم شاہراہوں اور بازاروں میں اچانک لگنے والی آگ پر بروقت قابو پانے کے لیے جدید ترین ہائڈرنٹس نصب کئیے گئے،ان آلات کی تنصیب کا مقصد پانی کی بروقت اوربلا تعطل فراہمی کویقینی بنانا تھا،لیکن یہ منصوبہ واسا کی انتظامی غفلت اور مبینہ کرپشن کی نظر ہوکر ناکارہ ہوچکا ہے،واسا حکام چھےماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود ہائڈرنٹس کو فنکشنل نہیں کرسکے.

یہ بھی پڑھیں: محکمہ فوڈ سیفٹی کا بڑا کریک ڈاؤن، وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر 4 لاکھ 32 ہزار 465 مقامات پر چھاپے

افسوس ناک پہلو یہ ہے کہ دو مقامات ٹھیکہ افیم چوک اور جیل روڈ پر جو ہائڈرنٹس نصب کئیےگئے تھے وہ مکمل طورپر غائب ہو چکے ہیں، کچھ ہائڈرنٹس کے ہینڈل وال اور بجلی کی تاریں بھی چوری ہوچکی ہیں،ان ہائ ڈرنٹس کی مضبوطی کے لیے پختہ برجیاں بنائ جانی تھیں مگر متعدد مقامات پر برجیاں بنائی ہی نہیں گئیں اور جہاں بنائی گئیں وہاں انتہائی ناقص میٹیریل استعمال ہونےکی وجہ سے برجیاں مکمل طور پر ٹوٹ پھوٹ چکی ہیں،ریت اور سیمنٹ کے بند تھیلے مختلف دوکانوں پر پڑے خراب ہو چکے ہیں۔

ان آلات کی حفاظت کے لیے بنائے گئے جنگلوں میں سے صرف منچن آباد چوک پر ایک جنگلہ نصب کیاگیا تھا جو اب اپنی جگہ سے اکھڑ چکا ہے۔جبکہ باقی جنگلے واسا آفس میں محفوظ پڑے ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے